New Novels | Stories | 270+New Latest Novels in Urdu/Hindi
محبت کی بساط پر قسط نمبر 3 آیت کو ہوش آیا تو کمرہ خالی تھا۔ اس کے ساتھ نرس تھی جو اس کا بی پی اور دوائیں وغیرہ چیک کر رہی تھی۔ سہہ پہر کا وقت تھا۔ شاہ میر باہر انتظار گاہ میں بیٹھا کال پر اپنے پی اے کے ساتھ اپنی میٹنگز ری شیڈول کر رہا تھا۔ نرس نے اسے اٹھ کر بیٹھنے میں مدد دی۔ وہ اب بہتر محسوس کر رہی تھی۔ بی پی بھی کافی حد تک بہتر تھا۔ سوچوں کا محور ایک بار پھر شہزاد کی ذات تھی۔ اچانک اس کی زندگی میں کسی لڑکی کا آنا اور اس کی جگہ لے لینا کیا آیت فرید اتنی ہی بے مول تھی۔ آنکھوں سے آنسو لڑی کی صورت بہہ رہے تھے۔ ڈاکٹر نے ضروری چیک اپ کے بعد اسے ڈسچارج کردیا تھا لیکن شاہ میر کو تاکید کی تھی کہ وہ اسے کسی ماہر نفسیات کو ضرور دکھائے۔ اس وقت اسے ایک اچھے دوست اور سائیکاٹرسٹ کی اشد ضرورت تھی۔ آیت بی جان اور عمیر کے ساتھ گھر آچکی تھی لیکن یہ گھر، یہ تو اس کا گھر نہیں تھا۔ اس کا گھر تو وہ تھا جسے اس نے چاہت اور مان سے بنایا تھا۔ محبت سے سینچا تھا اور وہ اسی گھر سے بے دخل کردی گئی تھی۔ وہ بظاہر نارمل تھی لیکن اندر سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھی۔ چار سال کسی فلم کی طرح اس کی نظروں کے سامنے چل ر...